تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:20

پاکستان امریکا کا موثر اتحادی ہے ،صدر بارک اوباما

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان کو امریکا کا موثر اتحادی قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں کے کچھ ایسے افراد سے تعلقات ہیں جنہیں امریکا صحیح نہیں سمجھتا۔پاکستان نے اگر امریکی مفادات کا خیال نہ رکھا تو اس کے ساتھ طویل المیعاد اسٹریٹجک تعلقات مشکل ہونگے۔واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شدت پسندوں سے روابط ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں کے کچھ ایسے افراد سے تعلقات ہیں جنہیں امریکا صحیح نہیں سمجھتا۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مزید پر امن تعلقات سب کے مفاد میں ہیں۔بارک اوباما کا کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اپنے مفاد میں چیک کرتا رہے گا۔افغانستان کے موضوع پر امریکی صدر نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے افغانستان کی سلامتی کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.