تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:31

دسواں یوتھ فیسٹیول گیارہ اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا

جنگ نیوز -


لاہور…رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیرِ اہتمام دسواں یوتھ فیسٹیول گیارہ اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے،اس فیسٹیول میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ہالینڈ کے نوجوان بھی پرفارم کریں گے جبکہ بھارت سے بھی مندوبین شرکت کریں گے۔رفیع پیر تھیٹرکے ڈائریکٹرعثمان پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ یوتھ فیسٹیول الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہوگا،جس میں 78 پرفارمنسز دی جائیں گی،ان میں سترہ تھیٹر ڈرامے ،اکیس میوزک اور پندرہ رقص پرفارمنس ہوں گی ،جبکہ پچیس ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی جائیں گی،عثمان پیرزادہ کے مطابق فیسٹیول میں پہلی بار پنجاب کے علاوہ خیبر پختون خوا،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے نوجوانوں کے گروپ بھی حصہ لیں گے،فیسٹیول میں ہالینڈ کے نوجوانوں کا ایک گروپ خصوصی شرکت کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.