تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:31

پاکستان کیساتھ ہر سطح پر قریبی رابطے جاری رکھیں گے، امریکا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ ہر سطح پر قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے مارک گراسمین اس ہفتے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصدپاکستان اور امریکا سمیت خطے کے سیکیورٹی معاملات پر تبادلئہ خیال کرنا ہے۔ ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا مخالف رائے عامہ پر تشویش ہے تاہم امریکا پاکستان میں جمہوریت کے فروغ سمیت تعلیمی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.