7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:36
کراچی :صدر سے اغوا ہونیوالے دو سگے بھائیکلاکوٹ سے بازیاب
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں صدر سے اغواء ہونے والے دو سگے بھائیوں کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں قائم جیولرز مارکیٹ کی دکان میں کام کرنے والے کاریگر دو بھائیوں کو 5 اکتوبر کو آٹھ سے دس افراد اغواء کرکے لے گئے تھے۔ مغویوں کی رہائی کے لئے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ تھانہ پریڈی کی پولیس نے ملزم عبدالباسط کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں چھاپہ مارا اور دونوں مغوی بھائیوں شیراز احمد اور جواد احمد کو بازیاب کرالیا،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔