تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:58

امریکا ، بیروزگاری کیخلاف مظاہرے، لاس اینجلس سے 11 مظاہرین گرفتار

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا میں بے روز گاری اور عدم مساوات کے خلاف نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔ لاس اینجلس میں پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا نیویارک وال اسٹریٹ سے شروع ہونے والے مظاہرے اب امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئے ہیں۔ واشنگٹن، فلوریڈا، ٹیکساس ، نیوجرسی ، ہوسٹن ، لاس اینجلس اور فلاڈیلفیا میں مظاہرے کیے گئے جن میں طلبہ سمیت مزدور یونین اور مختلف تنظیموں کے کارکن بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بڑے بینکوں اور کارپویٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بینکوں کی منافع خوری کے باعث متوسط طبقہ ، بے روز گار ہورہا ہے۔ لاس اینجلس میں پولیس نے بینک آف امریکا کے سامنے احتجاج کرنیوالے گیارہ مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.