تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:58

امریکا ا ورنیٹونے افغانستان میں 50فیصداہداف حاصل کئے،میک کرسٹل

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... سابق امریکی جنرل میک کرسٹل نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے افغانستان میں صرف 50فیصداہداف حاصل کئے ہیں ،واشنگٹن میں کونسل اون فارن افیئرریلیشنزسے خطاب کرتے ہوئے جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ افغانستان میں سب سے مشکل کام یہ ہے کہ ایک ایسی حکومت تشکیل دی جائے جس پر عام افغانی یقین کرسکے۔میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی اوراس کی ایٹمی صلاحیت پر توجہ دی ،لیکن اسے اس پر بھی غور کرنا چاہئیے کہ پاکستان امریکا کی کتنی مدد کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ امریکا ایک مرتبہ پھر اسے افغان جنگ کے بعد چھوڑ دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پر یہ بحث تو ہوسکتی ہے کہ یہ غلط ہے ،لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایسا ہوا۔جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے۔سابق امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک خوست میں ایک چھوٹی تنظیم تھا ،لیکن اب حقانی کے بیٹوں نے علاقائی سطح تک بڑھالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون پالیسی طویل نہیں ہونی چاہئیے یہ دلوں اور ذہنوں کو تبدیل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد آپریشن اچھا تھا مگر اس کے نتائج منفی آئے۔میک کرسٹل نے کہا کہ افغانستان میں داخل ہونے کے تقریباًدوسال بعدبش انتظامیہ کے عراق میں مداخلت کے فیصلے نے افغان کوششوں کے لئے مشکلات پیداکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.