7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:20
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کوئٹہ… اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرینیں آج بھی آٹھ سے دس گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاورسے آنیوالی کوئٹہ ایکسپریس اٹھارہ گھنٹے کی تاخیرسے جمعرات کی صبح گیارہ بجے کوئٹہ پہنچے گی جبکہ آج بھی اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی تمام ٹرینیں آٹھ سے دس گھنٹے کی تاخیرسے کوئٹہ پہنچیں گی تاہم ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد میں مزیدتاخیربھی ہو سکتی ہے۔