تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:20

وائس چانسلر کی تقرری،گورنر وزیراعلیٰ کی ایڈوائس کا پابند ہے،سپریم کورٹ

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سرکاری یونی ورسٹیوں میں وائس چانسلر کے تقرر میں صوبائی گورنر کو وزیراعلی کی ایڈوائس کا پابند قرار دے دیا ہے ۔ جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ملتان کی بہااوٴلدین زکریا یونی ورسٹی کے وائس چانسلر تقرر کے مقدمہ کا فیصلہ آج سنایا، عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ وزیراعلی پنجاب نے سید القمہ کو وائس چانسلر ، بی زیڈ یونیورسٹی مقرر کرنے کی جو سمری بھیجی اس پر عمل کیا جائے اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.