تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:9

پشاور میں نماز جمعہ کے مواقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے لیئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پو لیس ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے پیش نظر صدر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ مساجد کے باہر پو لیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی تلاشی کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.