تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:20

اگلے موسم میں ڈینگی کے تدارک کے لئے تیاری شروع

جنگ نیوز -
لاہور… وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگلے موسم میں ڈینگی کے تدارک کے لئے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یہ بات ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ درمیانی اور طویل المیعاد پالیسی بھی وضح کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تربیت یافتہ افراد قوت اور ٹیکنالوجی بہت اہم ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹائروں کے کاروبار کے حوالے سے پورے صوبے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.