تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

دادو :بزرگسیاستدان امیر بخش جونیجو 105برس کی عمر میں انتقال کرگئے

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…ضلع دادو کے معمر ترین سیاستدان الحاج امیر بخش جونیجو آج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ان کی عمر5 10سال تھی، مرحوم چار مرتبہ مختلف ادوار میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ۔ مرحوم علاقے میں مہمان نواز اور سماجی شخصیت کے طور پر اپنی پہچان رکھتے تھے۔انہیں 1970ء میں ہونے والے پہلے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ ووٹ لینے کا اعزاز حاصل ہے۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی شہر خیرپور ناتھن شاہ کے قریب خان پور کے قبرستان میں آج شام کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.