تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

منچلے نو جوان کاخشک زمین پراسکی جمپ کامنفرد مظاہرہ

جنگ نیوز -


ہیلسنکی/فن لینڈ…این جی ٹی…عام طور پر دنیا بھر میں Ski جمپ کا کھیل برف کے اوپر کھیلاجاتاہے لیکن حال ہی میں ایک منچلے نو جوان نے بغیر کسی حفاظتی انتظام کے اونچائی سے خشک زمین پر Ski جمپ کا منفرد مظاہر ہ پیش کیا۔ پیروں میں اسکیز (Skis) پہنے اس نو جوان نے انتہائی بلند مقام سے تیزرفتاری کے ساتھ پھسلتے ہوئے Ski جمپ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ اس کارنامے کی سب سے حیرت انگیز با ت یہ تھی کہ اس نے برف نہ ہو نے کے با وجود ایک اونچی چھلانگ کے دوران اپنے حفاظتی اسکیز (Skis) کوپیروں سے اُتار کر پھینک دیا اور بلاخوف زمین پر چھلانگ لگادی۔ یہ نو جوان تیز رفتاری کے باعث اپنا جسمانی توازن بر قرار رکھنے میں ناکام بھی ہو الیکن خوش قسمتی سے حفاظتی انتظامات کے بغیر اس کر تب کی تکمیل میں اسے کسی قسم کے جانی نقصان کا سامنانہیں کر نا پڑا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.