تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں دنیا کا پہلا ہیراجڑاسو نے کا سکہ جار ی

جنگ نیوز -


ورنٹو…این جی ٹی…ملکہ بر طا نیہ ایلز بتھ دوم کی تخت پو شی کی ساٹھ سالہ تقریبا ت کے سلسلے میں کینیڈ ا میں ہیر ے سے مزین دنیاکاپہلا سو نے کا سکہ جا ری کر دیا گیا ہے ۔تین سو ڈالر ما لیت سونے سے بنا ئے گئے ان سکوں پر ایک خا لص ہیرا بھی جڑا ہواہے جنہیں پندرہ سو کی محدو د تعدار میں جا ری کیا گیا ہے ۔ اِن اعزازی سکو ں کی قیمت ایک ہزار نو سو بیس (1,920)ڈالرہے جنہیں عام فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایلزبتھ دوم کو 1952 میں سلطنت بر طا نیہ کا حکمر ان منتخب کیا گیا اور 2012 میں انہیں ملکہ بنے سا ٹھ سا ل مکمل ہو جا ئیں گے جس کے ساتھ ہی وہ بر طانیہ پر حکمرا نی کر نے والی طویل العمر ترین حکمران بھی بن جا ئیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.