تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

زرداری حکومت نے پاور پلانٹس پر اربوں ڈالر ضائع کیے،برطانوی جریدہ

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…ایک طرف تو توانائی کے بحران نے پاکستان کو مزید عدم استحکام کے خطرے سے دوچار کردیا تودوسری طرف زرداری حکومت کی غیر واضح حکمت عملی اور نئے پاور پلانٹس میں دوستوں کو نوازنے میں اربوں ڈالر ضائع کیے گئے،اس وجہ سے 2008کے بعد حکومت کو پہلی بار شد ید مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی جریدے اکانومسٹ کے8اکتوبر کے شمارے میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی کمی سے جی ڈی پی میں4فی صد کمی کا امکان ہے،بجلی کی ناکافی پیدواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ حکومت کے ذمہ 6ارب ڈالر واجب الادا قرض ہے، مزید براں پاکستان دہشت گرد حملوں ، امریکا مخالف مظاہروں اور افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ طور حمایت کے الزامات کی وجہ سے بین الاقوامی خبروں کی زینت بنا رہتا ہے،ایسے میں بجلی کی فراہمی میں ناکامی نے ملک کو مزید غیر استحکام دیا،یہ حکومت کی ایک بنیادی نااہلیت ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی پر گلیوں تک عوامی غصہ دیکھنے میں آیا اور اس سے پھوٹنے والے فسادات سے کئی شہر مفلوج ہو گئے،پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئی اور وسیع پیمانے پر سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تو سب پر واضح تھا کہ لوگ کیوں ناراض تھے ،دن میں بیس گھنٹوں کے بغیر لوگ بجلی سے محروم تھے ، مزید زرداری حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا جس سے صورت حال مزید بحران کا شکار ہو ئی۔ نئے پاور پلانٹس کے منصوبوں کے لئے واضح حکمت عملی نہ دینے اور اقربا پروری حکومت کے مقاصد رہے جس پر حکومت نے اربوں ڈالر ضائع کردیئے۔ اس ہفتے کے مظاہر ے حکومت کے خلاف چیف جسٹس کی برطرفی اور بحالی کی تحریک کے بعد دیکھنے میں آئے، یہ 2008کے بعد سب سے زیادہ شدید احتجاجی مظاہرے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنما نواز شریف ،جن کی سیاسی کارکردگی شاندار نہیں رہی وہ بھی ان مظاہرین کے ساتھ جلد مل گئے اور کہا کہ زرداری نیٹ ورک حقانی نیٹ ورک سے زیادہ ملک کے لئے خطرناک ہے ۔ بجلی اور گیس میں کمی سے کئی ہفتوں سے کاروبار ٹھپ ہو گیا اور تونائی کے بحران سے کئی کاروباری لوگ دیوالیہ ہوگئے۔ بجلی کی کمی سے جی ڈی پی کو تین سے چار فی صد کمی کا سامنا ہے۔ بجلی کی ناکافی صلاحیت ہی سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ 6ارب ڈالر کا قرض ہے،جوحکومت کی طرف سے واجب الادا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.