7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
’ ُرا۔ون ‘کی ریلیز کے بعد سگریٹ نو شی چھوڑدوں گا،شاہ رخ کاوعدہ
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں اور بچوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سپرہیرو سائنس فکشن فلمRa-1کی ریلیز کے بعد سگریٹ نو شی ہمیشہ کیلئے ترک کر دیں گے۔شاہ رخ خان کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اس فلم میں مختلف برا ئیوں کو دکھایا ہے جس میں سگریٹ نو شی اور اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات کا بھی ذکر ہے۔شاہ رخ خان کا اس بارے میں مزید کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے اُن سے یہ سوال بھی کر نا شروع کر دیا ہے کہ وہ کب سگریٹ نو شی ترک کر رہے ہیں؟ فلم Ra-1کی ریلیز کے بعد شاہ رخ اپنے اس وعدے کو نبھاتے ہوئے سگریٹ نو شی ترک کرتے ہیں کہ نہیں؟یہ تو26اکتوبر کے بعد ہی واضح ہو گا ۔