تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

سندھ میں بارشوں سے فصلیں تباہ، 218 ارب روپے کا نقصان

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال سے تباہ ہونے والی فصلوں کا تخمینہ دو سو اٹھارہ ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ کپاس کی 75 فیصد اور خربوزے کی سو فیصد فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ زراعت کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں سے پچاس فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔محکمہ زراعت کی جانب سے تباہ ہونے والی فصلوں کا تخمینہ دو کھرب سترہ ارب94 کروڑ چالیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس میں اہم متاثرہ فصلوں میں کپاس، چاول اور گنا شامل ہے،۔ سندھ میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی 75فیصد، چاول کی 26 فیصد اور گنے کی 34 فیصد فصل تباہ ہوگئی، جبکہ اعدادوشمار کے مطابق خربوزے کی فصل سو فیصد متاثر ہوئی ہے۔ صوبے میں کپاس ،چاول، گنا سمیت مرچیں، ٹماٹر، پیاز، سبزیاں ، خربوزہ اور کیلے کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے۔ مختلف اضلاع میں ان فصلوں کی کاشت 43 لاکھ گیارہ ہزار ایکڑ اراضی پر کی گئی تھی جس میں سے اکیس لاکھ66ہزار ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.