تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

قومی اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ اور ملکی صورت حال پر بحث

جنگ نیوز -


اسلام آباد… قومی اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ اور ملکی صورت حال پر بحث کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلم لیگ ن کے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم کے مسلح ونگز نے چار ہزار لوگوں کو مارا۔ اے این پی کے حیدر علی شاہ نے تجویز دی کہ صوبے خود دو ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود بھی اعلان کرے اور اتحادیوں سے بھی کہے کہ وہ اپنے مسلح ونگ ختم کریں۔ اے این پی کے حیدر علی شاہ نے کہا کہ وفاق صوبوں کو پابند کرے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کریں ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کا کوئی مسلح ونگ نہیں۔ فاٹا سے رکن حمید اللہ آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو ڈیمز کی رائلٹی نہیں دی جاتی ، یہ تاثر غلط ہے کہ فاٹا والے بجلی کا بل ادا نہیں کرتے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے کہا کہ وہ اراکین فاٹا کے ساتھ بیٹھ کر فاٹا میں بجلی کا با ضابطہ نظام بنانے کو تیار ہیں۔ یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی طرح رینٹل پاور پراجیکٹس کو بھی سیاست کی نذر کیا گیا۔ لوڈ شیڈنگ کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.