تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

منتخب صدرمملکت کوتسلیم نہ کرناغداری نہیں تواورکیاہے‘گورنرپنجاب

جنگ نیوز -


لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے اپٹما کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے سامان بھجوائے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منتخب صدر مملکت کو تسلیم نہ کرنا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔ احتجاج اور توڑ پھوڑ سے اگر بجلی آ سکتی ہے تو میں بھی دھرنے پر بیٹھنے کو تیار ہوں۔ بجلی کے بحران کا اصل حل نکالنا ہو گا۔آج یہ کوئی نہیں پوچھتا کہ 96ء میں بجلی سرپلس کیوں تھی اور اس کے بعد ایک میگا واٹ کا بھی اضافہ کیوں نہیں کیا گیا۔گورنرپنجاب نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔آج عدلیہ آزاد ہے فیصلے کے خلاف وہاں اپیل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے حکومت کو مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.