8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
یوریا کی درآمدکیلئے فوری اقدامات کرناہونگے‘کھادکمپنیوں کاانتباہ
جنگ نیوز -
کراچی… راجہ کامران… پاکستان میں گیس کی کمی سے یوریا کی قلت 13 لاکھ ٹن تک پہنچسکتی ہے اور حکومت کو کاشت کاروں کے ردعمل اور یوریا کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے کیمیاوی کھاد فوری طور پر درآمد کرنا ہوگی۔ یوریا کھاد سے متعلق کمپنیوں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے یوریا کھاد کی پیداوار 50 لاکھ ٹن تک ہوسکتی ہے جبکہ طلب 63 لاکھ ٹن ہے اس طرح ربیع کے سیزن میں 13 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہوسکتاہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت کو جلد از جلد یوریا کی درآمد کے لئے اقدامات کرنا ہونگے اور دسمبر میں کھاد کی طلب پوری کرنے کے لئے 9 لاکھ ٹن کھاد کی درآمد کو ممکن بنانا ہوگا۔کھاد کمپنیوں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر بروقت یوریافراہم نہ کی گئی تو قلت کی وجہ سے اس کی فی بوری قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے تک پہنچسکتی ہے جس سے کاشت کاروں کی طرف سے شدید ردعمل بھی آسکتا ہے۔