تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

کراچی میں کروڑوں روپے کی سی این جی بس سروس جام ہوگئی

جنگ نیوز -


کراچی… سٹی گورنمنٹ کراچی نے2009میں پچیس کروڑ روپے خرچ کرکے50سی این جی بسیں شہرمیں متعارف کرائی تھیں اور اب ان تمام بسوں کے پہیے جام ہوچکے ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو2سال قبل خوشخبری ملی کہ ٹاور اور کورنگی سے سرجانی ٹاوٴن سفر کرنے کے لیے 50 ایرکنڈیشنڈ بسیں شروع ہوچکی ہیں لیکن یہ خوشی دیرپاثابت نہ ہوسکی اوراسن بسوں کے پہیے جام ہوگئے۔ایڈیشنل ای ڈی او ٹرانسپورٹ محمد اطہر کے مطابق جس ٹھیکیدارکوبسیں چلانے کا ٹھیکہ دیا گیاتھا اس نے بسوں کی مرمت نہیں کی اور بسیں کھڑی کردی گئی جبکہ ایڈمنسٹریٹرکراچی شایدصورتحال سے لاعلم ہیں جوپہلے سے بسیں رواں دواں کرنے کی بجائے مزید 200بسوں کیلئے قرضے ڈھونڈتے پھررہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی بسیں چلنے سے انہیں سہولت ملی تھی،50کی50بسیں سرجانی ٹاوٴن میں میں کھڑی سڑرہی ہیں جبکہ بعض لوگوں کو تو معلوم ہی نہیں کہ سی این جی بسیں بند ہوچکی ہیں۔ سی این جی بسوں کی خرابی سے کروڑوں روپے داوٴپرلگ گئے اور صرف مسافر ہی پریشان نہیں بلکہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرزبھی بیروزگارہوگئے۔ بسیں دوبارہ چلانے کیلئے شہری حکومت نے نئے ٹھیکیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.