8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
لوئر کرم ایجنسی میں ایف سی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 10 اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
پشاور… لوئر کرم ایجنسی میں ایف سی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی فورسزکی ایک گاڑی لوئرکرم علی زئی قلعہ سے ٹل شہرجا رہی تھی۔ جب علی زئی تحصیل کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث لیوز چیک پوسٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔گاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوار ایف سی فورسز کے 10 جوان زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3زخمی اہکاروں کی حالت نازک ہے۔