تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے اطراف شدید ٹریفک جام

جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد اور راول پنڈی کے مرکزی مقام فیض آباد کو مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے آج صبح سویرے بند کردیا ، اس کی وجہ سے فیض آباد انٹرچینج کے تمام اطراف میں گھنٹوں تک گاڑیوں کی میلوں طویل قطاریں لگی رہیں اور حالات پر کنٹرول کیلئے پولیس بھی نظر نہ آئی ۔ فیض آباد انٹرچینج کو صبح سات بجے سے پہلے ہی بند کرنا شروع کردیا گیا تھا ، جڑواں شہروں کے مرکزی مقام کی بندش سے تعلیمی ادراوں میں جانے والی طلباء ، نوکری اور روزگار کیلئے جانے والے افراد شدید ترین پریشانی کا شکار رہے، اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ ، پیرودھائی روڈ پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹرطویل قطاریں لگ گئیں ، متبادل راستوں سے ٹریفک چلانے کی کوشش کی گئی لیکن ٹریفک کے زیادہ بہاوٴ کی وجہ سے وہاں بھی صورت حال کنٹرول میں نہ آسکی، کئی گاڑی سوار گھنٹوں انتظار کے بعد مجبوری کی حالت میں واپس روانہ ہوگئے، حالات پر کنٹرول کیلئے راول پنڈی کی پولیس کی طرف گھنٹوں بعد تک بھی قابل ذکر اقدام نہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.