تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

سندھ حکومت کے اتحادیوں میں وزارتوں پراختلافات

جنگ نیوز -


کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بعداتحادی جماعتوں کے درمیان قلم دانوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے ۔مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ کا کہناہے کہ ان کے وزراسے محکمے واپس لینا گڈگورننس نہیں ہوگی۔مسلم لیگ فنکشنل کے وزرااورمشیروں امتیاز شیخ،جام مددعلی،رفیق بانبھن اور امام الدین شوقین نے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے بعد وہ ان کے وزراء کے قلم دان انھیں واپس دینا چاہتے ہیں جس پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امتیاز شیخ نے کہا مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والے وزرا سے محکمے واپس لینا نا انصافی ہوگی ، اور ایسا گڈ گورننس کے بھی خلاف ہے۔ان کا کہناتھاوہ تمام صورتحال سے پیر صاحب پگارا کو آگاہ کرینگے جو فیصلے کااختیاررکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے وزرا اور مشیروں نے بھی موجود صورتحال پر اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.