تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

ریلوے کی بحالی،ورلڈبینک سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -


لاہور...ریلوے کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کرنے کیلئے حکام کے ورلڈ بنک سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ دبئی، اسلام آباد اور لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے جاری مذاکرات میں ریلوے خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ورلڈ بنک کے ساتھ مذاکرات جمعرات کے روز شروع ہوئے، جن میں پاکستان ریلوے کی ایک ٹیم ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور جبکہ وزارت خزانہ، پلاننگ اور نجکاری کمیشنز کے نمائندے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق اب تک ہونیوالی بات چیت میں ریلوے کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بحث کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ورلڈ بنک کی مذاکراتی ٹیم نے یقین دلایا ہے کہ وہ ریلوے کو اپنے پاوٴں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، جس کیلئے وہ ہرممکن تعاون کر یں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.