8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
ریلوے کو سب لوٹ کر کھا رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ریلوے کو سب لوٹ کر کھا رہے ہیں اور کسی کو اس کی پروا نہیں،ریلوے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ریلوے کے قانونی مشیروں نے محکمہ کی جانب سے ملنے والے چیک ڈس آنر ہونے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ دوران سماعت ریلوے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔ عدالت نے ریلوے کے وکیل کو حکم دیا کہ وہ ریکارڈ پیش کریں کہ کن کو ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے کو لوٹ کر کھانا جاری ہے، ایک سو پچاس سالہ قدیم ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔ ریلوے کی اراضی پر قبضہ کروا کے فاوٴنڈریز قائم کر دی گئیں، حکومت کو اس معاملہ پر توجہ دینی چاہئے۔