تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

قربانی کامہینہ آرہا ہے پیپلزپارٹی اپنی وزارتیں قربان کرے،پیر پگارا

جنگ نیوز -


کراچی...مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ قربانی کا مہینہ آرہا ہے پیپلز پارٹی اپنی وزارتوں کی قربانی دے۔جیونیوزسے بات کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ ایم کیوایم کے حکومت میں آنے سے فنکشنل لیگ کونقصان ہوا ہے لیکن حکومت کی اپنی مجبوریاں ہیں،وہ اتحادیوں کو نقصان نہ پہنچائے، پیپلز پارٹی کو مفاہمت کی پالیسی کا شوق ہے تو اپنی وزارتیں کم کرے ۔نواز شریف کے سندھ کے دورے سے متعلق پیر پگارا نے کہاکہ نواز شریف سندھ میں اجنبی ہیں ،انہیں سندھ کے دوروں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں پیرپگاراکا کہناتھا کہ صدر جو بھی ہو،وہ اس وقت تک طاقتور ہوتا ہے جب تک سیٹ پر ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.