تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

خیبرپختونخواہ :ڈینگی سے جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی

جنگ نیوز -


پشاور... خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ ڈینگی سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں اب تک 539 افراد کو ڈینگی بخار کے شبہے میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے221مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے87 افراد ایسے ہیں جو پنجاب سے یہ وائرس اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں37 افراد ڈینگی بخار میں زیر علاج ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.