تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

دو سالہ پابندی کیخلاف پی ایس ایف سے اپیل کرونگا، عامر اطلس

جنگ نیوز -


پشاور...اسکواش کھلاڑی عامر اطلس کا کہنا ہے کہ وہ دو سالہ پابندی کیخلاف پی ایس ایف سے اپیل کریں گے، ان پر فیڈریشن نے سیکریٹری عرفان اصغر کی غلط بیانی کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں عامر اطلس نے کہا کہ وہ پیر کو باضابطہ طور پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کو اپنی اپیل جمع کرادیں گے ۔ اسکواش فیڈریشن نے عامر اطلس پر ورلڈ اسکواش چمپئن شپ میں خراب پرفارمنس کی بنیاد پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی ۔ عامر اطلس کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ٹیم منیجر اور سیکرٹری عرفان اصغر کی غلط بیانی کی وجہ سے ان پر اور دیگر دو کھلاڑی یاسر بٹ اور وقار محبوب پر پابندی عائد کی تھی ۔عامر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایس ایف سکریٹری کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان فٹ ہیں لیکن انہیں زبردستی ٹورنامنٹ کھیلنے پر مجبور کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.