تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

ثابت ہوگیا،بجلی لوڈشیڈنگ کا سبب حکومتی نااہلی تھی ، چودھری نثار علی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاکہ بجلی لوڈشیڈنگ زمینی حقائق کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ اس کا سبب حکومتی نااہلی تھی۔چودھری نثار کا کہنا ہے کہ اگر سودے بازی یا مک مکا کرنے کی تربیت حاصل کرنی ہو تو صدر زرداری سے سیکھنا چاہیے۔چودھری نثار علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر، لوڈ شیڈنگ ختم کی جا سکتی تھی تو عوام کے صبر کا امتحان کیوں لیا گیا، پیرکو وزیراعظم سے پوچھا جائے گا کہ بجلی کے بحران کو ٹالنے کیلئے جاری دس ارب روپے ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیر کو بھی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زردری کے اس بیان سے مسلم لیگ ن پہلی بار اتفاق کرتی ہے کہ سیاست ان سے سیکھنی چاہیے کیوں کہ وہ سودے بازی کے ماہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے،، چودھری نثار علی نے کہاکہ آرمی چیف نے آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد کے مطابق بات کی کہ مزید ایکشن نہیں ہوگا، ان کا یہ بیان خوش آئند ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.