تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کے ملزم کی ضمانت

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج یونی ورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فضل حق عباسی نے ملزم اظہار افضل کی درخواست کی سماعت کی۔ ملزم پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل کے اغوا کاروں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ اظہار جو پشاور یونی ورسٹی کے تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا طا لب علم ہے کوپولیس نے 8 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ملزم اظہار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی درخواست مستر د کردی تھی۔ وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کو تیرہ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کے اغوا کے الزام میں ایک اور ملزم یوسف عرف ملنگ کو بھی گرفتار کیا جاچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.