تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

شدت پسند امن و خوشحالی کے دشمن ہیں، گورنر خیبر پختو خوا

جنگ نیوز -
پشاور...گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر نے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بناکر ثابت کردیا ہے کہ وہ امن اور ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔پشاور میں قبائلی عمائدین کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی مدد سے علاقے میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔ اور عوام کی حمایت سے شرپسند عناصر کی سرکوبی میں کامیابی ملی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ شرپسند اسکولوں ، استپالوں ، اور عوامی سہولتوں کے مقامات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے قبائلی وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے علاوہ منڈا ڈیم پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.