تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے،فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی…جسٹس لائرفرنٹ کے تین رکنی وفدنے کنوینرسہیل بیگ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینروقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ملک بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیااور متحدہ قومی موومنٹ کوحکومت میں باقاعدہ شمولیت پر کی مبارکباد پیش کی۔وفد میں شہزادقریشی اور میڈیاکوآرڈی نیٹر راشداقبال شامل تھے۔وفدکے ارکان نے ایم کیوایم کی سندھ اورکراچی کیلئے عملی جدوجہدکی تعریف کی اورکراچی میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کوبھی سراہایااور کہاکہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی تھی ،تاہم اب بروقت واپسی سے عوام میں احساس تحفظ بڑھاہے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے وفدکے ارکان کی آمدپرایم کیوایم کی جانب سے انھیں خوش آمدکیا،اوبتایاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور سیاست پرعوامی خدمت کوفوقیت دیتے ہوئے بلاامتیازخدمت انجام دے رہی ہے۔ایم کیوایم جمہوری کے تقاضوں کے مطابق اختلاف رائے کاحق محفوظ رکھتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم جہاں محسوس کرتی ہے کہ وہ عوام کی اس اندازمیں خدمت نہیں کرپارہی توعوام وسیع تر مفادمیں اس قسم کے انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبورہوتی ہے جوجمہوریت کی اصل خوبصورتی بھی ہے۔ انہوں نے وفدکی گذاشات کوغورسے سنااورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن یقین دہانی کرائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.