تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

ایم وی البیڈو کے مغوئی عملے کے گھر والوں کی گورنر سندھ سے ملاقات

جنگ نیوز -


کراچی…ایم وی البیڈو کے مغوی چیف آفیسرمجتبیٰ رفیق کی بیٹی حرا نے دیگرافرادکے ہمراہ گورنرسندھ سے ملاقات کی۔حرا نے بتایا کہ گورنر انکل نے وعدہ کیاہے کہ جلد اس پاپا کو رہا کروائیں گے۔آج ایم وی البیڈوکے مغوی پاکستانی عملے کے گھروالوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کا کہناتھا کہ ہم تاوان ادا کرنے کی کوشش نہیں کررہے،بلکہ عالمی قوانین کے تحت صومالی قزاقوں پردباؤ ڈال رہے ہیں۔لیکن بصورت دیگرانسانی جانیں بچانے کیلئے رقم کا انتظام کیا جائے گا۔اس موقع پربتایاگیا کہ صومالی قزاقوں نے تاوان کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کیلئے مغوی کپتان کی بیوی شہنازجاوید اور چیف آفیسر کی بیوی نیلم کامشترکا اکاونٹ کھولاجائیگا۔میڈیا سے گفتگومیں حرا نے کہا کہ پاپاکو لانے کیلئے بھیک بھی مانگنی پڑی تو وہ مانگے گی۔حرا نے بتایاکہ گورنر انکل نے وعدہ کیا ہے کہ اس کے پاپاکو جلد پاکستان لایا جائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.