تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

ایم کیوایم بلا تفریق عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، سفیان یوسف

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے عائشہ منزل چورنگی پر ایمرجنسی ایمبولینس بوتھ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز فیڈر ل بی ایریا عائشہ منزل چورنگی پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ، صوبائی وزیر خالد بن ولایت اور رکن سندھ اسمبلی امام الدین شہزاد نے ایمر جنسی ایمبولینس بو تھ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خد مت خلق فاؤ نڈیشن کے انچارج عمر ا ن عثمان بھی موجود تھے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے حق پر ست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیوایم انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی بساط کے مطابق بلا تفریق رنگ و نسل عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ اندرون سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے یہ ادارہ متاثرین میں امدادی سامان او ر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی ایمبولینس بوتھ سینٹر کا قیام وجود میں لایا جارہا ہے اور آ ج فیڈر ل بی ایریا عائشہ منزل چورنگی پر کے کے ایف ایمر جنسی ایمبولینس بوتھ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جہاں روزانہ معمول کے مطابق پیش آنیوالے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے متاثر ہ افراد کو ہنگامی بنیادو ں پر مدد فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے قیام سے لیکر آج تک عوام کی خدمت کیلئے اپنے دائر ئے کار کو صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلو چستان ، خیر پختواہ ، آزاد و جموں کشمیر ، گلگت بلتستان میں و سیع کر رہا ہے تاکہ ملک بھر میں غریب و مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔دریں اثناء سائٹ ٹاوٴن کے سابق حق پرست ٹاوٴن ناظم اورایم کیوایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان کی والدہ محترمہ نورجہاں بیگم کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا،مرحومہ کی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ جامع مسجدابوذرگلشن اقبال بلاک4میں اداکی گئی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمد قائمخانی ،اراکین رابطہ کمیٹی کے اراکین رضاہارون،سیدشاکرعلی،واسع جلیل،کیف الوریٰ،گلفرازخان خٹک،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی وصوبائی وزراء وسیم اختر ،خواجہ سہیل منصور،عبدالحسیب،فیصل سبزواری،مزمل قریشی،خالدبن ولایت،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ذمہ داران،سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں کے ارکان ،کارکنان اورسائٹ ٹاؤن کے افسران واہلکار وں سمیت مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائیں کیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.