8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
یونان : احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والا کتا ، توجہ کا مرکز
جنگ نیوز -
ایتھنز…یونان میں آجکل حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے تاہم دیگر مظاہرین کا تو نہیں پتہ لیکن مظاہروں میں پیش پیش رہنے والا کتا میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔یونان کی سڑکوں پر موجودSausageنامی یہ آوارہ کتا پچھلے کئی سالوں سے اپنے شہر میں ہونے والے تمام مظاہروں میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ آجکل بھی یونان میں ایک حکومتی بل کی مخالفت میں جاری مظاہروں میں یہ کتا تمام مظاہرین کے آگے آگے نظر آتا ہے اور ہمیشہ مظاہرین کا ساتھ دیتا ہے ۔جہاں کہیں کسی بھی سڑک پر مظاہرہ ہورہا ہو Sausageنامی یہ کتا پولیس کی جانب سے پھینکے جانے والے آنسو گیس کے شیلز،لاٹھی چارج اور مظاہرین کے پتھراؤ کی پرواہ کیے بناء سب سے آگے کھڑا رہتا ہے اور پولیس افسروں پر بھونکتا رہتا ہے۔پچھلے کئی سالوں سے مختلف احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین کا ساتھ دینے والا یہ کتایونان میں ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور میڈیا کی جانب سے اسے خصوصی کوریج دی جاتی ہے۔