8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
آرنلڈ شوازینگرکا اپنے آبائی گھرمیں عجائب گھر کا افتتاح
جنگ نیوز -
تھال …ہالی وڈکی دنیا کے ایکشن ہیرواور سابق گورنر کیلی فورنیا آرنلڈ شوازینگرنے آسٹریا میں اپنے آبائی گھر میں عجائب گھر کا افتتاح کیا۔آسٹریا کے جنوبی علاقے تھال میں آرنلڈ کی آمد سے قبل ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جو شدید بارش کے باوجودان کا انتظارکرتے رہے۔آرنلڈ نے اس موقع پر کہا کہ یہ عجائب گھر ان کے چاہنے والوں کو ان کے باڈی بلڈر سے سیاست دان بننے تک کے سفرکی کہانی بتائے گا۔اس عجائب گھر میں آرنلڈ سے وابستہ کئی یادگاری مجسموں سمیت ان کی باڈی بلڈنگ کرتے ہوئے جوانی کی تصاویر بھی موجود ہیں۔