8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
تھائی لینڈ سیلاب سے متاثر ہے، تھائی وزیراعظم
جنگ نیوز -
تھائی لینڈ سیلاب سے متاثر ہے، تھائی وزیراعظم
بنکاک…تھائی لینڈ کی نومنتخب وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک سیلاب سے شدید متاثر ہے،اور انسٹھ صوبے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ان کا ملک شدید بحران کا شکار ہے،جولائی سے اب تک سیلاب دوسو باون لوگوں کی جانیں لے چکا ہے،لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہیں،تھائی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کئی عشرے کے بعد ان کا ملک بدترین تباہی کا شکار ہے ،جس کے لئے ان کے ملک کو مدد کی ضرورت ہے، ینگ لک شیناواترا کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت کے سیلاب سے بچاوٴ کررہے ہیں۔