تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

پاکستان کیساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں ،امریکا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ،یہ بات امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ان کا کہناتھاامریکا اور پاکستان انسداد دہشت گردی پر کام جاری رکھیں گئے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ترجمان کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی سمیت کئی امور پر تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اور سی آئی اے کے سربراہ نے حال ہی میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے،وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسیمن اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کو سویلین امداد جمہوریت کی مضبوط،بہتر نظام تعلیم اور معشیت کی بہتری کے لیے دی جارہی ہے۔ترجمان نے پاکستان میں امریکی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کے متعلق غداری کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے پوچھ گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.