تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

کوئٹہ: فائرنگ سے ایڈیشنل سیکرٹری خوراک جاں بحق ، بیٹا زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ: فائرنگ سے ایڈیشنل سیکرٹری خوراک جاں بحق ، بیٹا زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیکرٹری خوراک جاں بحق جبکہ ان کا جواں سال بیٹا زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خوراک محمد ادریس کاسی روڈ پر ٹین ٹاؤن کے علاقے میں اپنے بیٹے محمد ایاز کے جنرل اسٹور پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد ادریس جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، بعد میں محمد ادریس کی لاش اور زن کے زخمی بیٹے کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہن گئی، تاہم حملہ آور حسب روایت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.