تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

امریکا: ڈرون خطرناک وائرس کا شکار ،حکام قابو پانے میں ناکام

جنگ نیوز -
امریکا: ڈرون خطرناک وائرس کا شکار ،حکام قابو پانے میں ناکام

واشنگٹن…پاکستان کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے خود خطرناک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ دو ہفتے پہلے ہوئے اس حملے کے بعد سے امریکی حکام اب تک وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہیں ،امریکی میڈیا کے مطابق دو ہفتے قبل نیواڈا کے کریچ ائربیس میں ڈرون طیاروں کے سسٹم میں کمپیوٹر وائرس آگیا۔ یہ وہی ائربیس ہے جہاں سے ڈرون اْڑ کر افغانستان آتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس حملے کے بعد ڈرون سسٹم میں موجود خفیہ معلومات محفوظ ہیں جنھیں چرایا نہیں جاسکا تاہم اس وائرس کو ختم کرنے میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون طیاروں کا مرکزی کاک پٹ چونکہ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اس لئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس حملے کے باوجود ڈرون طیارے بیرون ملک پرواز جاری رکھیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.