8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
نیویارک :افغانستان پر حملے کے10 سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلی
جنگ نیوز -
نیویارک ... افغانستان پر امریکی حملے کے دس سال مکمل ہونے پر نیویارک میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور فوج واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ نیویارک میں ریلی کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا مطالبہ درج تھا۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے کانگریس رکن چارلس رینگل نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریلی ایک تاریخ رقم کررہی ہے۔