8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
سلمان کیساتھ پارٹنر کے سیکوئل میں کام کرنیکی کترینہ کی خواہش
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ کی ہاٹ کیک کترینہ کیف کی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ پارٹنر کے سیکوئل میں کام کریں،کترینہ کیف ویسے تو ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر کررہی ہیں،لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ سلوبھائی کے ساتھ فلم پارٹنر کے سیکوئل میں کام کریں، پارٹنر دوہزار سات میں ریلیز ہوئی تھی اور ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے سپرہٹ رہی تھی،اس فلم میں کترینہ اور سلمان کے ساتھ گووندا بھی تھے،ویسے تو سلمان خان اپنی کئی فلموں کے سیکوئل میں لگے ہوئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیٹ کی فرمائش کب پوری کرتے ہیں