8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
القاعدہ کیخلاف پاکستان کے تعاون میں اضافہ ہوا ہے،امریکی حکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جم کلبپر کا کہنا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے القاعدہ کیخلاف امریکاسے تعاون بڑھادیا۔امریکا کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جم کلبپر کا کہنا ہے کہ ابیٹ آباد آپریشن کے بعد امریکا اور پاکستان کے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کے درمیان کئی ملاقاتوں کے بعد تعاون میں اضافہ ہوا ہے جوکہ القاعدہ کیخلاف کارروائی میں مدد گار ثابت ہوگا۔انٹیلی جنس تعاون کے حوالے سے پاکستانی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے درخواست پرحال ہی میں پاکستان سے کئی مشتبہ القاعدہ رہ نماوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان رہ نماوں سے سی آئی اے کو پوچھ گچھ کی اجازت ملی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جانب سے اب ڈورن حملے بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا جارہاہے۔