تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

کراچی میں عیدالاضحی سے پہلے بکروں کی چوری

جنگ نیوز -


کراچی…عید الاضحیٰ سے قبل اندرون سندھ سے بکرے چوری کر کے کراچی کی مویشی منڈیوں میں فروخت کرنے والے 5 ملزمان کو کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے گرفتار کرلیاگیا ۔ پولیس کے مطابق ملیرالفلاح بند کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روکا جس میں 10 بکرے موجود تھے ،گاڑی کی تلاشی کیدوران کچی اور غیر ملکی شراب کی بوتلوں بھی بر آمد ہوئیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ بکرے چوری کے ہیں ، اور انہوں نے کراچی میں ایک قصائی سے بکروں کے عوض 8ہزار روپے ٹوکن بھی وصول کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے ان کے گروہ میں شامل دیگر افراد اور چوری کے جانوروں کی خریدوفروخت سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.