تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

کراچی:میٹروپول سگنل پر ٹریفک حادثہ،ایک ہلاک،4زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ہوٹل میٹرو پول سگنل پر دوگاڑیاں ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق میٹروپول سگنل کے قریب پی آئی ئی ڈی سی کی سمت سے آنے والی گاڑی اور کلفٹن برج کی جانب سے آنے والی دوسری گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئیں، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فٹ پاتھ پر چڑھنے والی دونوں گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے لفٹر کی مدد سے ہٹادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.