تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: اٹلی کی فلیویا پنیٹا فائنل میں پہنچ گئیں

جنگ نیوز -


بیجنگ…ٹاپ سیڈ کیرولائن ووزنیاکی کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔بیجنگ میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کرولین ووزنیاکی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ تھا اٹلی کی فلیویا پنیٹا سے۔ پینیٹا نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود تین چھ، چھ صفر اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ روس کی مونیکا نیکولسکو، پولینڈ کی اگنسیکا راڈوانسکا اور اینڈریا پیٹ کووچ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مینز ایونٹ میں ٹومس برڈخ، جو ولفریڈ سونگا، مارین سلچ اور آیوان لوببچچ بھی کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.