تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

لاہور میں ڈینگی سے خواتین سمیت مزید5افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور میں ڈینگی سے آج دوخواتین سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے شہر میں مرنیوالوں کی تعداد173 ہوگئی۔آج صبح سروسز اسپتال میں دوخواتین جاں بحق ہوئیں جن میں باغبانپورہ کی 60سالہ مختاراں بیگم اورٹمپل روڈ کی 60سالہ مسزاقبال شامل ہیں۔پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 193 ہوگئی ہے۔صوبے میں مزید 312 کیسز سامنے آنے کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چودہ ہزار 760 ہوگئی ہے جن میں بارہ ہزار 761 کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبے میں اب تک چودہ ہزار 448 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ لاہور آئے ہوئے انڈونیشیائی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام میں ڈینگی سے بچاوٴ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ڈینگی کی ایمرجنسی کمیٹی کااجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صفائی مہم کو مستقل سرگرمی بنایا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی عملے کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جارہاہے۔ ٹائروں کے کاروبار کے لئے لائحہ عمل جلد نافذ کردیا جائے گا۔وزیراعلی نے نومبرتک شہر کے تمام قبرستانوں میں اینٹی ڈینگی اسپرے کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.