8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی… ملک کے بعض مقامات پر گزشتہ 3 روز میں بارش برسانے والا موسمی سسٹم ختم ہورہا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی ، سب سے زیاد ہ بارش کوہاٹ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، مظفرآباد 16، مری 9، پاراچنار، کاکول 8، کالام ، کوئٹہ میں 7 ملی میٹر ، چراٹ، استور میں 6، بالاکوٹ 5، گوپس 3، اسلام آباد، ہنزہ ، ڑوب 2 ملی میٹر بارش ہوئی ،آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔