8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
جہلم سے تین جرمن باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا
جنگ نیوز -
جہلم… جہلم پولیس نے جی ٹی روڈ سے تین جرمن باشندوں سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی تھانہ صدر سرکل غلام مصطفی گیلانی کے مطابق راولپنڈی سے جہلم جانے والی کار میں سوار تین جرمن باشندوں اور ان کے ایک مقامی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والوں کو دینہ تھانہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش اور ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔