8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
اسٹیو جابز کی تصویر ی سوانح حیات کا ڈیجیٹل ایڈیشن منظرعام پرآگیا
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی…مشہور آ ئی ٹی کمپنی Apple کے سابق سر براہ آنجہانی اسٹیو جابزکی تصویری سوانح حیات ای بک (e-book)کی شکل میں جاری کردی گئی ہے۔بلیو واٹر نامی اشاعتی ادارے کے تحت تخلیق کی گئی اس32 صفحات کی کامک کتاب کو Steve Jobs: Co-Founder of Apple کا نام دیا گیا ہے جس میں اسٹیو جا بز کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حالات کو تصویر ی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔اس کامک بک کا فی الحال ڈیجیٹل ایڈیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ اسکا پرنٹ ایڈیشن27اکتوبر کو شائع کیا جائیگاجس کی قیمت فروخت تقریباً4ڈالر ہوگی۔واضح رہے کہ بلیو واٹر اس سے قبل فیس بک کے با نی Mark Zuckerberg سمیت پاپ گلوکارہ میڈونا،Angelina Jolieاور کئی مشہورشخصیا ت پر بھی کامک کتا بیں شائع کر چکا ہے ۔ دوسری جانب ان اطلاعات کی تصدیق بھی کردی گئی ہے کہ اسٹیو جابز کی سوانح حیات کی اشاعت کی تاریخ بھی پیچھے کردی گئی ہے جو اب 24اکتوبر کو منظرِ عام پر آجائیگی جبکہ اس سے قبل یہ تاریخ21نومبر رکھی گئی تھی۔